مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی ایروسپیس سائنس اکیڈمی کے ماہر ژی پی جیان کی جانب سے پیر کو ایک بیان میں کہا گیاہے کہ چین 2020میں مریخ کے لئے خلائی مشن روانہ کرے گا۔
یہ مشن 2021میں وہاں پہنچ کر اپنا کام شروع کردے گا،انہوں نے کہا کہ چین مریخ پر خلائی مشن بھیجنے والا پہلا ملک ہوگا اس لئے ہم یہ کام بڑے پیمانے پر کرنا چاہتے ہیں،مریخ پر جانے والی ٹیم میں ایک آربیٹر خلامیں گھومنے والی گاڑی اور ایک روور شامل ہوگا۔
آربیٹر مریخ کا عالمی سروے کرے گا جبکہ ڈیوائس کی مدد سے مریخ کی سطح پر روورکو اتاراجائے گا،مریخ پر اترنے کےلئے پیراشوٹ اورریورس تھرسٹ ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی،مشن شروع کرنے کے لئے ہمارے پاس پانچ سال کاوقت ہے تاہم اس حوالے سے ہم پراعتماد ہیں،مریخ کے بارے میں جاننے کے لئے وہی ٹیم کام کرے گی جس نےقمری چاند کے حوالے سے مشن مکمل کیا تھا۔
چین کی ایروسپیس سائنس اکیڈمی کے ماہر ژی پی جیان کی جانب سے پیر کو ایک بیان میں کہا گیاہے کہ چین 2020میں مریخ کے لئے خلائی مشن روانہ کرے گا۔
News ID 1862710
آپ کا تبصرہ